حزب اللہ کے جوابی حملوں کا سلسلہ جاری، صیہونی فوجی اڈے شعلوں کی لپیٹ میں

تہران (ارنا) لبنان کی حزب اللہ نے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر اپنے حملوں کے تسلسل متعدد صیہونی بیرکوں کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے آج صبح الراھب بیس کے پاس صہیونی فوجی بیرک کو 2 راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم کی حمایت اور اس کی بہادرانہ اور باوقار مزاحمت کے ساتھ ساتھ لبنان اور اس کی قوم کے دفاع اور شہروں، دیہاتوں اور شہریوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں، آج صبح اسلامی مزاحمت نے صہیونی بستی ادمیت کے قریب صیہونی فوجی بیس پر گولہ باری کی۔

اس کے علاوہ، صہیونی بستی کفر گعلادی میں صیہونی فوجی بیس کو بھی فلق میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .